مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بنارس میں گیانواپی مسجد کیس سے متعلق بنارس کی ضلعی عدالت میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد مقدمے کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق فیصلہ کل سنایا جائے گا، گیانواپی مسجد میں پوجا کی اجازت کے لیے ہندو درخواست گزاروں نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست گزاروں کا دعویٰ ہے کہ مسجد میں پتھر کی ایسی چیز ملی ہے جو ہندو دیوتا کی علامت ہے، گیانواپی مسجد انتظامیہ نے ہندو درخواست گزاروں کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ مسجد انتظامیہ کے مطابق مسجد کے تالاب میں نصب فوارے کو دیوتا کی علامت سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بنارس میں گیانواپی مسجد کیس سے متعلق بنارس کی ضلعی عدالت میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد مقدمے کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔
News ID 1910957
آپ کا تبصرہ